کیسا موسم ہے؟! پاکستان کا موسم سیدھا اور بےباک اردو میں دکھاتی ہے: ابھی کا درجہ حرارت، نمی، ہوا، بارش کا امکان، ہوا کا معیار، اگلے 24 گھنٹے اور 7 دن — اور ہر روز ایک نیا مزاحیہ میسج۔
یہ سائٹ کون چلاتا ہے
یہ سائٹ mzaeemkhan.com کا پراجیکٹ ہے۔ کوئی غلطی نظر آئے یا رائے دینی ہو تو اسی ویب سائٹ کے ذریعے رابطہ کریں۔
ڈیٹا کہاں سے آتا ہے
موسم کا ڈیٹا زیادہ تر Open-Meteo (CC BY 4.0) سے آتا ہے۔ اگر وہ دستیاب نہ ہو تو MET Norway، WeatherAPI، OpenWeatherMap، Visual Crossing یا Tomorrow.io استعمال ہوتے ہیں — جس کا ڈیٹا دکھایا جائے اس کا نام صفحے کے نیچے لکھا ہوتا ہے۔ ہوا کا معیار Open-Meteo Air Quality سے، اور مہینوں کی اوسط Open-Meteo کے تاریخی ڈیٹا (ERA5) سے۔
آپ کی معلومات
ہم کوئی اکاؤنٹ، کوکی یا ذاتی معلومات نہیں رکھتے۔ آپ کی لوکیشن صرف موسم لانے کے لیے تقریباً 10 کلومیٹر تک گول کر کے بھیجی جاتی ہے، اور دیکھے گئے میسجز صرف آپ کے فون میں محفوظ رہتے ہیں۔ ہم صرف گمنام گنتی رکھتے ہیں کہ کون سا بٹن کتنی بار دبا (شہر اور میسج کی قسم کے ساتھ) — نہ نام، نہ IP، نہ کوکی۔
میسج مذاق کے لیے ہیں — موسم کی سنجیدہ وارننگ کے لیے PMD دیکھیں۔